آئی اے ای اے کو گذشتہ ہفتے بتادیا تھا کہ ایران کیا کرنے جارہا ہے
ویانا (نیوز ڈیسک) ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 60فی صد یورینیم افزودگی بنانے کے طریقہ کارمیں تبدیلی پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہے، ایران نے گزشتہ ہفتے آئی اے ای اے کے سوالنامے میں صراحت کے ساتھ اس کا ذکر کیا تھا کہ وہ افزودگی کے طریقہ میں کیا تبدیلی کرنے جارہا ہے ،نہوں نے کہا کہ اس سوالنامے میں بتایا گیا تھا کہ ، شروع میں 60 فی صد افزودگی کا عمل ، آئی آر6 اور آئی 4 سینٹری فیوج مشینوں کی متوازی چینوں کے ذریعے انجام پائے گا اور چند روز کے بعد ان دونوں چینوں کو ایک دوسرے سے جوڑ دیا جائے گا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یورینیم افزودگی کے طریقہ میں تبدیلی طے شدہ ہے ،ایران
یورینیم افزودگی کے طریقہ میں تبدیلی طے شدہ ہے ،ایران
-
Ilyas - اپریل 29, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































