امریکا نے ایران کیخلاف جارحیت کی تو افغانستان کی طرح رسوا اور پسپا ہو گا
لاہور(نیوز ڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ امریکا مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا چاہتا ہے، اسلام دشمن طاقتوں نے فرقہ واریت کو اسلام کیخلاف ہتھیار بنا لیا ہے، بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کے ذریعے امن دشمنی کا مظاہرہ کر رہا ہے، انتہا پسند مودی سرکار خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے، حکومت کے اتحادی حکومتی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، ہماری وفاداری حکومت یا اپوزیشن نہیں اسلام اور پاکستان کے ساتھ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکی گریٹر پلان کا حصہ ہے، امریکا نے ایران کیخلاف جارحیت کی تو امریکا افغانستان کی طرح ایران میں بھی رسوا اور پسپا ہو گا، ایران امریکی سامراج کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، ہمیں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی بجائے امریکا مخالف ممالک کا ساتھ دینا چاہئے، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہماری حکومت کا موقف بزدلانہ ہے، ہمسایہ اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ہمسایہ اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی…
ہمسایہ اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے
-
Ilyas - جنوری 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 40
- 0 minute read


































