گلگت بلتستان کی بڑی سیاسی اورعالمی اہمیت ہے،وہاں کی گورننس آؤٹ اسٹینڈنگ ہونی چاہیے،حکومت نے جوکرنا ہے خود کرے،جسٹس عمرعطا بندیال
پہلے بھی صدارتی آرڈرجاری ہوتے رہے اب بھی کرلیں،عدالت کے ریمارکس، انتخابات سے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کو نوٹس جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کردیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہئیں جوپاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ پہلے بھی صدارتی آرڈرجاری ہوتے رہے اب بھی کرلیں،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی،دوران سماعت اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گلگت بلتستان کی حکومت کی موجودہ ٹرم 24 جون 2020 کو ختم ہو رہی ہے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ماضی میں الیکشن کس قانون کے تحت ہوتے رہے؟ اٹارنی جنرل بولے 2015 کا الیکشن آرڈر 2009 کے تحت ہوا،گلگت بلتستان آرڈر 2018 نگران سیٹ اپ کے حوالے سے خاموش ہے،جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ گلگت بلتستان کی بڑی سیاسی اورعالمی اہمیت ہے،وہاں کی گورننس آؤٹ سٹینڈنگ ہونی چاہیے،حکومت نے جوکرنا ہے خود کرے۔
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی پاکستانیوں جیسے حقوق ملنے…
گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی پاکستانیوں جیسے حقوق ملنے چاہئیں (سپریم کورٹ)
-
Ilyas - مئی 1, 2020
- قومی خبریں
- 8
- 0 minute read


































