چہلم پر جلوس کیلئے مشی کرنے کے جرم میں گرفتار 3 عزادار جیل سے رہا
ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے جوان عزادار صفدر عباس شہید جبکہ منقبت خواں مسجود مہدی شدید زخمی ہوگئے ،فائرنگ کا واقعہ گلی قریشاں والی میں گھاس منڈی کے قریب پیش آیا، فائرنگ سے دونوں جوان زخمی ہوئے انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز نے صفدر عباس کی شہادت کی تصدیق کردی جبکہ مسجود مہدی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے ،ادھر چہلم امام حسین پر جلوس عزا میں پیدل شرکت کرنے کے جرم میں گرفتار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سمیت دیگر 3 عزادار سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان سے رہا کردیئے گئے، سید ناصرشیرازی نے تمام گرفتار عزاداروں کی رہائی کیلئے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے براہ راست ملاقات کرکے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھ


































