
Turkey and United States flags together realtions textile cloth fabric texture
تیزی سے طاقتور بنتا چین ورلڈ آرڈر کو چیلنج کر رہا ہے، چین زیادہ جابرانہ اور جارحانہ انداز سے کام لے رہا ہے وہ اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے،انٹونی بلنکن
چین قواعد پر مبنی ورلڈ آرڈر کو کمزور کرنے یا چیلنج کرنے کی فوجی، معاشی اور سفارتی صلاحیت رکھتا ہے،ہم قواعد پر مبنی نظام کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) چین کی طاقت میں اضافے نے امریکا کو حواس باختہ کردیا، امریکی حکام نے چین پر زیادہ جابرانہ اور زیادہ جارحانہ انداز سے کام کرنے کا الزام دھر دیا،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ تیزی سے طاقتور بنتا چین ورلڈ آرڈر کو چیلنج کر رہا ہے، چین زیادہ جابرانہ اور زیادہ جارحانہ انداز سے کام لے رہا ہے کیونکہ وہ اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے، ہم گذشتہ کئی برسوں سے جو دیکھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ چین اپنے گھر میں زیادہ جابرانہ انداز میں اور بیرون ملک زیادہ جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے ، چین دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جو قواعد پر مبنی آرڈر، جس کی ہم بہت زیادہ پروا کرتے ہیں اور اس کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں ، کو کمزور کرنے یا چیلنج کرنے کی فوجی، معاشی اور سفارتی صلاحیت رکھتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد چین کو قابو میں رکھنا، اسے پیچھے دھکیلنا، اسے نیچے رکھنا نہیں ، بلکہ اس قواعد پر مبنی نظام کو برقرار رکھنا ہے جسے چین سے خطرے کا سامنا ہے،ایک دن پہلے ہی امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ چین کے ساتھ تنازع نہیں بڑھانا چاہتے میں نے چینی صدر شی جن پنگ کو بتایا ہے کہ 21ویں صدی کی غالب طاقت بننے کے مقابلے میں ’ہم مقابلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم تنازعات کی تلاش میں نہیں ہیں۔


































