حساس اشیا اور مواد کی برآمد محدود کی جاسکے گی، اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے امریکا کا مقابلہ کرنے کے لیے حساس اشیا اور مواد کی برآمد کا نیا قانون منظور کرلیا، قانون کے ذریعے چین کو امریکاکے مقابلے میں ٹھوس ردعمل دکھانے کا حق حاصل ہوجائے گا، قانون چین کی قومی سلامتی کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے حساس نوعیت کی اشیا اور مواد کی برآمد کو محدود کرنے کی غرض سے منظور کیا گیا ہے، یہ قانون امریکہ کے ساتھ تجارتی اور فنی کشیدگی میں اضافے کی صورت میں واشنگٹن کے خلاف بیجنگ کو بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دینے کے قابل بنائے گا، یہ قانون جس کا اطلاق یکم دسمبر سے تمام چینی کمپنیوں پر ہوگا، چین کی پیپلز کانگریس کی دائمی کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا


































