عزاداری کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیں، آئندہ بھی خوف کا شکار نہیں ہوں گے
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی نے مقبوضہ کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں عزاداروں پر ریاستی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عزاداری سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام شہری آزادیوں اور مسلمہ آئینی حقوق کی بنیاد ہے، جسے پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ غیر اسلامی ممالک میں بھی عزاداری کیلئے کوئی پابندی نہیں، لیکن افسوس کہ حکومت کو بدنام کرنیوالے عناصر پاکستان خاص طور پر پنجاب میں اوچھے ہتھکنڈوں سے مذہبی آزادیوں کو مجروح کر رہے ہیں علامہ نیاز نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کچھ مقامات پر جلوسوں اور مجالس کے انعقاد پر مقدمات، عزاداری کو محدود کرنے کی پالیسی کا تسلسل اور تبدیلی کے دعووں کی نفی ہے۔انہوں نے کہا عزاداری جاری رہے گی، اس کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیں، آئندہ بھی کسی خوف کا شکار نہیں ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔


































