Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پاکستان، ترکی، ایرا ن اور ملیشیا کو نیا بلاک بنانا ہوگا(آل پارٹیز کانفرنس)

فلسطین کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو متحدد ہونا پڑے گا ، تاج حیدر ،ہمیں فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنا ہوگا،فردوس شمیم نقوی
 مسئلہ فلسطین کا حل مذاکرات نہیں بلکہ مقاومت ہے، علامہ باقرزیدی، پاکستان کو تزویراتی طور پر نیا بلاک بنانے کی ضرورت ہے،صارم ابو مریم اور دیگر کا خطاب
 کراچی (نیوز ڈیسک) مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پاکستان، ترکی اور ایران سمیت ملیشیا کو ایک نیا بلاک بنانا ہوگا،امت مسلمہ کے وسائل کو امت مسلمہ کیلئے استعمال ہونا چاہیئے، ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب میں ”اسرائیل سے تعلقات امت مسلمہ سے خیانت“کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس میں مختلف سیاسی ومذہبی رہنماوں نے اپنے خطاب میں کیا، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اسرائیل، امریکا و بھارت گٹھ جوڑ انسانیت اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، فلسطین کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو متحدد ہونا پڑے گا ، مسلم لیگ (ف ) کے رہنما سردار رحیم نے کہا کہ فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کی حمایت کرنے کیلئے اسلامی اصولوں کو اپنانا ہوگا، مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کیلئے طاقتور ہونا پڑے گا، تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین انسانیت کا مسئلہ ہے اور ہمیں فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنا ہوگا، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل مذاکرات نہیں بلکہ مقاومت ہے، فلسطینیوں کی مقاومت کے سبب اسرائیل اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے ،فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ پاکستان کو تزویراتی طور پر نیا بلاک بنانے کی ضرورت ہے، جس میں پاکستان، ایران، ترکی اور ملیشیا سمیت روس اور چین کو شامل کرکے کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی نے کہا کہ بھیک میں اقتدار حاصل کرنے والے ممالک اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں ، اسرائیل، امریکا و برطانیہ کی ناجائز اولاد ہے اور اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا ،علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے او ائی سی کے رکن ممالک کے سفرا کے سامنے مسئلہ فلسطین کو بھرپور انداز میں اٹھانے پر سلام پیش کرتے ہیں سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی ، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن نعیم قریشی ،صدر ذاکرین امامیہ پاکستان علامہ سجاد شبیر رضوی ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ازہر ہمدانی،سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، آخر میں متفقہ قراردادوں میں کہا گیا کہ فلسطین، فلسطینیوں کا وطن ہے، اسرائیل صہیونیوں کی ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے۔ مسئلہ فلسطین ایک عالمگیر اور انسانی مسئلہ ہے، دنیائے اسلام مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے متحد ہو کر کوششیں کرے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular