Sat Oct 10, 2026

ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل

روزانہ کی خبریں

وفاق کا سی پیک کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے( سی پیک ) کا دائرہ کار بڑھانے اور زرعی شعبے کو بھی اس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں جاری منصوبوں پر عمل درآمد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور رواں مالی سال کے لیے پلان زیربحث لایا گیا۔ علاوہ ازیں دوران اجلاس سی پیک فریم ورک میں دو نئے منصوبوں کی شمولیت پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ حکومت نے سی پیک کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب چند روز بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بیجنگ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دورے میں سی پیک کے حوالے سے ملکی ترجیحات پر گفت و شنید کی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اب سی پیک کا فوکس زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی پر ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انفرااسٹرکچر اور پاور پروجیکٹس پر درست پیشرفت ہو رہی ہے اور اب نئے شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر منصوبہ بندی کے مطابق جلد ہی ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں سی پیک کے تحت زرعی سیکٹر میں تعاون کے لیے مختلف شعبوں کا تعین کیا جائے گا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اپنے دورے میں چینی قیادت کے سامنے سی پیک پر پاکستانی ترجیحات پیش کریں گے۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں شامل حکام کے مطابق 6.8 بلین ڈالر مالیت کے مین لائن ون ( ایم ایل ون) منصوبے کا افتتاح اسی مالی سال میں، ممکنہ طور پر یکم جنوری 2021ء کو کرنے پر بھی غور کیا گیا، تاہم حتمی تاریخ کا تعین وزیر خارجہ کے دورہ چین سے واپسی پر کیا جائے گا، کیوں کہ اسلام آباد چاہتا ہے کہ اس منصوبے کا افتتاح چینی صدر کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular