اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاو ¿ جن پنگ نے الوداعی ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کومزید مضبوط بنانے میں چینی سفیر کی کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے دور میں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی،زراعتی،سماجی واقتصادی ترقی پر توجہ ہے، سی پیک کا دوسرا فیز علاقائی ترقی،خوشحالی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام صدرشی جن پنگ کاپاکستان میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں، چینی قیادت نےچین کی سماجی ومعاشی تبدیلی میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے، چین کی معاشی ترقی،غربت کے خاتمے کی مثال سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن اورقیادت پاکستان کی تبدیلی میں اہم کردارکا حامل ہے، وزیراعظم کی توجہ کی بدولت سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا، سی پیک پاکستان سمیت پورے خطے کوبے پناہ فوائد فراہم کرےگا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا پر اسمارٹ لاک ڈاو ¿ن کی پالیسی کوعالمی سطح پرتسلیم کیاگیا، کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے آئیڈیا پرعمل کیاجاسکتاہے۔ پاکستان سےاچھی یادیں لےکر جارہاہوں، پاکستان اورچین کے تعلقات کومزیدمستحکم دیکھنے کاخواہشمندہوں، ترقی اورمقاصدکے حصول میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے


































