
انٹیلی جنس چیف عباس کامل کی زیر قیادت مصری وفد کے حماس کی قیادت سے مذاکرات، وفد کی اسرائیلی و فلسطینی قیادت کو قاہرہ میں مذاکرات کی دعوت
قیدیوں کے تبادلے کیلئے براہ راست مذاکرات کو تیار ہیں،تعمیرنو او رایک عشرے سے زیادہ عرصے سے جاری محاصرے کے خاتمے پرکوئی اعتراض نہیں،حماس
غزہ(نیوز ڈیسک) مصری حکام نے اسرائیلی و فلسطینی قیادت کو قاہرہ میں مذاکرات کی دعوت دیدی تاکہ غزہ کی تعمیر نو اور طویل البنیاد جنگ بندی کی بحالی سمیت دیگراہم معاملات کا مستحکم حل نکالاجائے، مصری وفد نے رام اللہ اور غزہ میں حماس اور اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور جنگ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے مذاکرات کی پیش کش کی،مصر کے خفیہ ادارے کے سربراہ عباس کامل حماس کے ساتھ مذاکرات کے لیے غزہ پہنچے ،ان سے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ سنوار کی زیر قیادت وفد نے مذاکرات کئے ،ملاقات میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کیلئے براہِ راست اورتیزرفتار مذاکرات پرآمادگی ظاہر کردی ،مصر کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عباس کامل کے غزہ کے دورے کے بعد حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ سنوار نے کہا کہ اس وقت اس فائل کو آگے بڑھانے کا ایک حقیقی موقع موجود ہے، ہم اس معاملے کی تکمیل کے لیے براہ راست ، فوری اور تیزرفتار مذاکرات کو تیار ہیں،حماس کو تعمیرنو اور اسرائیل کے گذشتہ ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے جاری محاصرے کے خاتمے پرکوئی اعتراض نہیںان امور کو قیدیوں کے تبادلے سے متعلق بات چیت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھایا جانا چاہیے عباس کامل نے غزہ آنے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے بھی ملاقات کی تھی،جس میں اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کی قید میں موجود فوجیوں اور شہریوں کو جلد از جلد رہا کرانے کی ہدایت کی تھی۔


































