Sat Oct 10, 2026

ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم

روزانہ کی خبریں

ماتلی میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

وطن عزیز میں ملک دشمن قوتوں کی ایماء پر بڑھتی ہوئی تکفیریت، دہشت گردی، انتہاء پسندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد المرتضیٰ ہوٹل سے ماتلی پریس کلب تک کیا گیا۔ ریلی میں رہنماؤں سمیت خواتین، بچوں، بزرگوں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز و بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر پاکستان زندہ باد، فرقہ واریت نہ منظور، اسرائیل نامنظور، امریکہ و اسرائیل مردہ باد، شیعہ سنی اتحاد کے نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے فرقہ واریت، کالعدم جماعتوں اور گریٹر اسرائیل کی تکمیل کے لئے کی جانے والی جارحانہ کوششوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ماتلی پریس کلب پہنچی جہاں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی، سید علی حسین نقوی، علامہ رضا محمد سعیدی، یعقوب الحسینی، علامہ سید علی انور جعفری، شیعہ علماء کونسل کے سید اعجاز شاہ ترمذی، پیار علی کھوسو، شیعہ الائنس کے رہنما سید سردار علی شاہ، سید نجف عباس شاہ، لیاقت علی خواجہ، ارشاد گہری ایم ڈبلیو ایم ضلع بدین کے سیکریٹری جنرل علامہ عالم طاہری، ڈسٹرک ٹنڈو محمد خان کے سیکریٹری جنرل محب علی بھٹو سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کے عزائم کو ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف عالمی سازش کا حصہ قرار دیا۔

۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular