Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے ثابت ہو گیا امریکی مراسلہ درست تھا، شاہ محمود قریشی

لاہور : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج کے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے ہمارے موقف کو مزید تقویت ملی ہے، یہ ثابت ہو گیا کہ یہ مراسلہ درست تھا اور سیاسی مداخلت ہوئی ہے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں کی گئی، اس کا حل یہی ہے کہ سپریم کورٹ ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دے اور وہ اس کی تحقیقات کرے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کےاجلاس کا وزیر داخلہ نے اعلامیہ دیا ہے، اعلامیہ میں کوئی نئی بات نہیں تھی، نیشنل سیکیورٹی کونسل نے گزشتہ میٹنگ کے منٹس کی توثیق کردی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف سے پوچھنا چاہوں گا کہ اس اجلاس کی ضرورت کیوں پیش آئی؟انہوں نے کہا کہ آج کا اجلاس سفیر پاکستان کی بریفنگ کے بعد کیا گیا، اعلامیہ کہتا ہے پاکستان کے اندرونی اور سیاسی معاملات میں مداخلت کی گئی، عوام کے شکوک و شبہات میں اضافہ ہو گیا، قوم حقیقت جاننا چاہتی ہے۔شاہ محمود نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس سے اس حکومت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular