Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

قابل رشک تربیت

ایک شخص کہتا ہے، میری امی جب بھی مجھے نماز پڑھنے کا کہتیں، ساتھ ہی میرے لئے دعا بھی کرتی جاتیں اور کہتی ۔ نماز پڑھو اللّه تمہیں عزت دے،اللّه تمہیں نماز کی حلاوت نصیب کرے، اللّه تمہیں توفیق دے۔
اسی لئے بچپن سے ہی میرے اندر نماز کی محبت پیدا ہو گئی، مجھے نماز پڑھنا اچھا لگنے لگا اور میں اپنی ماں کی اپنے لئے دعائیں سننے کے لئے نماز کا انتظار کرتا رہتامیں اپنی ماں کو دیکھتا تھا وہ ہر نماز کے بعد اللّه سے دعا مانگتیںاے اللّه!! میرے بیٹے کو نماز سے لطف اندوز ہونے والوں میں شامل فرمااے اللّه ۔۔۔!! نماز کو میرے بیٹے کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دے۔ وہ اسی طرح دعائیں مانگتی رہیں اور جب میں بڑا ہو گیا تو میری زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات وہی ہوتے تھے جب میں اپنے رب کے سامنے کھڑا ہوتا تھا،، مجھے نماز سے بہت محبت تھی،، اپنے بچوں سے صرف ایک لفظ "نماز پڑھو” یہ کہنا کافی نہیں ہوتا، بلکہ انہیں ساتھ یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ نماز کیوں پڑھی جائے؟ نماز پڑھنے سے کیا ہوگا؟
جیسے قرآن پاک میں پروردگار عالم نے جب حضرت آدم و حواعلیہما السلام سے یہ فرمایا کہ۔۔۔اس درخت کے قریب نہ جانا۔ تو ساتھ اسکی وجہ بھی بیان کی۔
اس درخت کے قریب نہ جانا ورنہ تم دونوں ظالموں میں سے ہو جاؤ گے۔۔۔
جب بھی اپنے بچوں کو کسی کام کا حکم کریں ساتھ اسکی وجہ بھی بتائیں جیسے نماز پڑھنے سے اللّه راضی ہوتا ہےتم بھی نماز پڑھو۔ تاکہ اللّه تم سے راضی ہو جائے اور خشوع و خضوع سے نماز پڑھو کیونکہ اللّه ایسی نماز قبول کرتا ہےاور اسی طرح وضو اچھی طرح کرو تاکہ تمہارے سارے گناہ جھڑ جائیں۔
ہمیشہ مسکرا کر اپنے بچے کو اپنے ساتھ نماز کے لئے بلائیں۔ یہی وجہ ہے کہ نماز میری زندگی کا ایک ایسا جزو بن گیا جس کے بغیر میری زندگی ممکن ہی نہیں۔
آج کے اس دور میں بچوں کی ایسی تربیت کی بہت ضرورت ہے۔ بچوں کی آخرت کی فکر بھی والدین کو ایسے ہی کرنی چاہیئے جیسے اپنی آخرت کی فکر کرتے ہیں پروردگار عالم ہمیں حسن عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ الٰہی آمین۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular