
نابلس: مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نے گاڑی صیہونی آبادکاروں پر چڑھادی۔ جس سے دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔یروشلم کے علاقے راموت میں جنکشن کے قریب صیہونی آبادکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔واقعہ کے بعد آبادکاروں نے تیس سالہ حسین خالد کراکے کو گولیاں ماردیں۔ حسین کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسرائیلی آباد کاروں نے ان کے بیٹے پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ جنکشن پر اپنی گاڑی چلا رہا تھا۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملزم کا گھر سربمہر کرکے اسے گرانے کا حکم دیا ہے۔


































