Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیل نے مجاہدین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، جنگ بندی کا اعلان ، فلسطینیوں کا جیت پر جشن

ظالم کے مقابل استقامت اور مزاحمت نے صیہونیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ حماس، القدس بریگیڈ اور دیگر مجاہدین کے ہاتھوں غاصب اسرائیل کی شکست کے بعد صیہونی حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں جشن کا سماں ہے ۔ اسرائيل کے ٹی وی چینل -12 نے بتایا ہے کہ جنگ بندی پر دو بجے سے عمل در آمد شروع ہو گيا۔ صیہونی کابینہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے ، گیارہ دنوں کی جارحیت کے بعد جنگ بندی کی خبروں کی تصدیق کی ہے لیکن اس بات پر زور دیا تھا کہ جنگ بندی پر عمل در آمد کے وقت کا تعین نہیں کیا گيا ہے ۔
حماس نے بتایا ہے کہ مصر نے جمعہ کی صبح دو بجے سے جنگ بندی پر عمل در آمد کی اطلاع دی ہے ۔ حماس نے کہا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت ، جنگ بندی پر عمل کرے گی ، ہم بھی پر اس کی پابندی کريں گے ۔ اسلامی جہاد تحریک کی فوجی شاخ القدس بریگيڈ کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کی ہم پابندی کريں گے لیکن دشمن کے ہر حملے کا ٹھوس جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مجاہدوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور آخری بات ہمیشہ استقامت کی ہوگي اور اگر دشمن نے پھر حملے شروع کئے تو ہم بھی پھر سے حملے شروع کر دیں گے ۔
ادھر غرب اردن میں رات سے ہی فلسطنییوں نے فتح کے جشن کا آغاز کر دیا ۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق ، غرب اردن کے مختلف شہروں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطین کی جیت کی خوشی منائي ۔
خبروں کے مطابق مصر ، جنگ بندی پر نظر رکھنے کے لئے دو وفود بھیجے گا ۔

مزید پڑھیے

Most Popular