
اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں تھانہ رمنا پولیس نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کوان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا۔ لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر عوام کو اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر ایف آئی آر مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ امجد شعیب پر یہ مقدمہ ان کے ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امجد شعیب نے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی۔


































