Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

عمران خان کیجانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کورونا سے بحالی کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا پیش

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے فوری کارروائی کے لئے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے ان اقدامات کی نشاندہی کی جو کووڈ-19 کو شکست دینے کے لیے عالمی برادری کی جانب سے اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔ اس فہرست میں پہلی چیز کم آمدنی والے اور سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے لیے وبائی بیماری کے خاتمے تک قرض معطلی کی درخواست ہے۔ دوسری تجویز یہ دی کہ کم ترقی یافتہ ممالک کے قرضوں کو منسوخ کر دیا جائے کیونکہ وہ اب اپنے قرضوں کی ادائیگی کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ایجنڈے میں شامل دیگر نکات میں متفقہ کثیر جہتی فریم ورک کے تحت دوسرے ترقی پذیر ممالک کے عوامی شعبے کے قرض کی تنظیم نو، خصوصی حقوق کے تحت 500 ارب ڈالر کی تقسیم، کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوں کے ذریعے کم آمدنی والے ممالک میں رعایتی مالی اعانت میں توسیع اور نئی لیکویڈیٹی اور پائیدار سہولت کا قیام ہے جو کم لاگت پر قلیل مدت کے لیے قرض فراہم کر سکے۔
ایجنڈے میں دولت مند ممالک کو اپنی سرکاری ترقیاتی امداد کے وعدوں کا 0.7 فیصد پورا کرنے اور پائیدار انفراسٹرکچر میں مطلوبہ 15کھرب ڈالر سالانہ سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی یاد دہانی بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی عمل کے سلسلے میں ہر سال 100ارب ڈالر کے منظور شدہ ہدف کے حصول میں مدد کریں۔ انہوں نے ترقی پذیر ممالک سے غیرملکی ٹیکس کی پناہ گاہوں کے حامل بڑے ممالک میں غیر قانونی مالی اخراج روکنے کے لیے فوری اقدام اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔ عمران خان نے بدعنوان سیاستدانوں اور مجرموں کے چوری شدہ اثاثوں کو فوری طور پر ان ممالک کو واپس کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔
جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کووڈ-19 کے وبائی امراض کے بارے میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جس کی تجویز غیر منسلک تحریک کے چیئرمین اور آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے دی تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم خان نے کووڈ-19 کی وبائی بیماری کو دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے سنگین عالمی بحران قرار دیا۔ اس وائرس سے اب تک تقریباً ساڑھے 6 کروڑ افراد متاثر اور 15 لاکھ کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دو روزہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بوزکیر نے کہا کہ آج حساب کتاب کا ایک واجب الادا اور انتہائی ضروری لمحہ ہے، ہم میں سے کسی نے پچھلے سال اس موقع پر تصور بھی نہیں کیا تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب اس طرح کے بحرانوں کے عالمی ردعمل کی بحالی کا وقت آ گیا ہے، اب ہم مضبوط بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں تو ہمیں تبدیلی کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular