Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

عمران خان کا فلسطینی صدر محمود عباس کو فون، فلسطینیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کےعزم کا اعادہ

وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس کیساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران فلسطینی عوام کی جدوجہدکی مکمل حمایت کےعزم کااعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، رابطے کے دوران فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی جائز جدوجہد کے لئے پاکستان کی جانب سے مستقل حمایت کا عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ظالم اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت اور غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد بچوں سمیت سویلین شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مل کر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے فلسطینی صدر کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو متحرک کرنے میں پاکستان کی کوششوں کی یقین دہانی کرائی اور بحرانی صورتحال کے دوران پاکستانی قیادت کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے پاکستان کی طرف سے ملنے والی حمایت کا خیر مقدم کیا اور غزہ اور مسجد اقصیٰ پر ہونے والے حملے پر پاکستانی قیادت کے ردعمل اور اس کے بیانات کی تعریف کی۔ محمود عباس نے وزیر اعظم عمران خان کو حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا اور آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular