تمام تر مشکلات میں ہمیشہ عراقی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے
بغداد(نیوزڈیسک) الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا ہے کہ یہ ادارہ ملت عراق اور عراق کی ارضی سالمیت کی بدستور حفاظت کرتا رہے گا ، رضاکار فورس تمام تر مشکلات میں ہمیشہ عراقی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور آئندہ بھی وہ اسی طرح عراقی عوام کی حمایت اور ملک کی حفاظت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ، اس سال اربعین حسینی کے پروگراموں نے الحشد الشعبی اور ملت عراق کے درمیان ہم آہنگی و یکجہتی میں مزید اضافہ کر دیا، عراق کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے تحفظ کا ایک اہم عنصر ہے اور مستقبل میں بھی بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق کی ارضی سالمیت کی حفاظت کر تے رہیں گے…


































