الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی حملوں کی تحقیقات سے بھی آگاہ کرنا ہوگا
بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی پارلیمنٹ نے حکومت کو جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے ،بغداد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے سلامتی اور دفاع سے متعلق کمیشن کے رکن مہدی تقی امرلی نے کہا کہ وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی حکومت آئندہ چند روز کے اندر شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس اور ان کے بعض دوسرے ساتھیوں کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کی پابند ہے ، حکومت کو نہ صرف جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس پرحملے کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی بلکہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی حملوں کی تحقیقات سے بھی پارلیمنٹ کو آگاہ کرنا ہوگا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق : شہید سلیمانی قتل کیس کی رپورٹ پارلیمنٹ کو…


































