دونوں ملکوں کی سلامتی اور اقتدار اعلی ایک دوسرے سے منسلک ہے،روحانی
تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق نے باہمی تعاون اور تعلقات کے ہمہ گیر فروغ دینے اور باہمی تجارت کے حجم کو20ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا، تہران کے دورہ میں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ایرانی صدر حسن روحانی اور دوسرے حکام سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد مشترکہ نیوزکانفرنس میں روحانی نے کہا کہ کہ دونوں ملکوں کے عوام اور حکومت کا ایک دوسرے کے مسقبل کے لئے فکرمند رہنا، باہمی تعاون اور تعلقات کے ہمہ گیر فروغ کا اہم ترین سرمایہ ہے، ایران کے صدر اور عراق کے وزیراعظم نے تہران بغداد تعلقات کو ہمسائگی سے بالاتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی سلامتی اور اقتدار اعلی ایک دوسرے سے منسلک ہے، مصطفی الکاظمی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح معمول کے تعلقات سے کہیں بالا تر ہے، تعلقات اسٹریٹیجک ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان پائی جانے والی قربتوں نے باہمی تعلقات کے استحکام کی مضبوط بنیادیں فراہم کر دیں ہیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق ایران کا تجارت 20 ارب ڈالر تک لے جانے…


































