Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

دشمن سے مت ڈرو۔۔۔ قرآنی حکم

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے یکم رمضان کو قرآن پاک سے انس و محبت کے عنوان سے منعقدہ ایک لائیو ٹی وی پروگرام میں چند قرآنی آیات کا مختصر ترجمہ و تفسیر کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات کو عملی زندگی کے لیے رہبر و رہنماء قرار دیا ہے۔ آپ نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ قرآن ایک نسخہ ہے، جو خداوند عالم حکیم و خبیر کی طرف سے انسان کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اگر ڈاکٹر کا نسخہ لیکر جیب میں رکھ دیا جائے یا اسے گھر کے کسی اوپر والے حصے میں سجا کر رکھ دیا جائے تو اس نسخے سے مریض کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ قرآن بھی ایک نسخہ کیمیاء ہے، جو انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی دونوں کے لیے بھیجا گیا ہے۔اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ مسلمانوں نے جب کبھی بھی قرآن پاک کی تعلیمات کو اپنے لیے ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ قرار دیکر اس پر عمل کیا، انہیں کسی مقام پر شکست و ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ قرآن راہ نجات ہے۔ قرآن ہدایت ہے، بشرطیکہ اس کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس پر غور و فکر بھی کیا جائے۔ قرآن اپنے پڑھنے والے کو تدبر، تفکر اور غور و فکر کی دعوت دیتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے گذشتہ روز کے درس قرآن میں آج کی عالمی صورت حال، تسلط پسند طاقتوں کے رویئے اور مسلمان ممالک کی زبوں حالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ حقیقی مسلمان صرف خدا سے ڈرتا ہے، وہ دنیا کی کسی طاقت کے سامنے سربسجود نہیں ہوتا۔قرآن خدا پر ایمان لانے اور طاغوت سے بے زاری کی دعوت دیتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے آج کے دور کی نام نہاد عالمی طاقتوں کو ظلم و جور اور جنگ و ناامنی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ظلم، جنگ، بدامنی، امتیازی رویوں اور شیطانی سازشوں کا مقابلہ کرنے نیز امن و سلامتی، آسائش اور آرام و سکون کے قیام کا واحد ذریعہ قرآن پاک کے عملی احکامات پر عمل کرنا ہے اور آج جو خدا کے علاوہ مثلاً امریکہ وغیرہ سے ڈرتا ہے تو اس کے تلخ نتائج برآمد ہونگے اور ہم اس کا بہت سے مقامات پر مشاہدہ کر رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular