فن لینڈ پہلے نمبر پر، سب سے نا خوش ملک افغانستان
نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے رواں سال یعنی 2020 کے خوش و خرم ممالک کی فہرست جاری کی گئی، جس میں پاکستان کا 66 واں نمبر ہے، تیسری مرتبہ لگاتار پہلے نمبر پر آنے والا خوش و خرم ملک فن لینڈ ہے رپورٹ کے مطابق خوش ترین ممالک میں پہلے 10 نمبروں پر فن لینڈ کے بعد ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے، نیدرلینڈز، سوئیڈن، نیوزی لینڈ، لکسمبرگ اور آسٹریا ہیں، پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت 156 ممالک کی فہرست میں 144 نمبر پر ہے،دوسری جانب سب سے نا خوش ملک افغانستان ہے جس کا نام 156 ممالک میں سے سب سے آخر میں آیا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- خوش وخرم ممالک میں پاکستان کا 66 واں نمبر


































