
ریاض :خلیج تعاون کونسل وزراء خارجہ کے اجلاس میں ایران فوبیا کا راج رہا اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ جی سی سی ممالک کو ویانا ایٹمی مذاکرات میں شامل کیا جائے سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اجلاس کی صدارت بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے کی۔ سعودی عرب، کویت، امارات، قطر، عمان اور بحرین کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک تھے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں اس کا بیلسٹک میزائل پرواگرام بھی زیرغور لانا چاہیے۔خلیجی تعاون کونسل نے حوثیوں کو ایران کی طرف سے مسلسل اسلحہ سمگل کرنے کی مذمت کی جبکہ حوثیوں سے یمن میں جنگ بندی سے متعلق سعودی اقدام قبول کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔جی سی سی کے وزرائے خارجہ نے مارب پر حوثیوں کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کے اندرونی امور میں کسی بھی غیر ملکی طاقت کی مداخلت ناقابل قبول ہے اعلامیے میں کہا گیا کہ دریائے نیل کے پانی میں مصر اور سوڈان کے آبی حقوق کو نقصان پہنچانے کے ہر اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔


































