
☘️ اپنے بیٹے کو حضرت لقمان علیه السلام کی نصیحتیں🍀
⭕️ اے بیٹا! (جہاں تک ہو سکے) حسد سے بچو، اس لیے کہ حسد کرنا تمہاری شان نہیں ہے، اور بد اخلاقى سے دور رہو، اس لیے کہ یہ تمہارا مقدر نہیں ہے!
▪️ اس لیے کہ تم ان دونوں کاموں سے صرف اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کرو گے
▪ اور یاد رکھو کہ تم جب بھی خود کو نقصان پہنچاؤ گے تو تمہارا دشمن تمہیں نقصان پہنچانے سے ہاتھ روک لے گا۔اس لیے کہ خود سے دشمنی انسان کیلئے دوسری تمام عداوت و دشمنی سے زیادہ ضرر رساں ہوتی ہے
📙بحار الأنوار، جلد13 صفحہ 420
🔶حسد کی وجہ سے حاسد کو پہنچنے والے نقصانات اور بیماریاں🔶
1️⃣قابل نفرت ہونا
🌸حسد کے بدترین آثار میں سے ایک حاسد انسان کا لوگوں اور معاشرے میں منفور اور قابل نفرت ہونا ہے.
▪️حاسد انسان جہاں بھی زندگی بسر کرتا ہے وہ نہ صرف یہ کہ اپنی اندرونی پلیدگی و نجاست کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ساتھ ہی اپنے گرد موجود لوگوں کو بھی خود سے بیزار کر دیتا ہے!
▪️حاسد انسان کا اپنے حسد کی وجہ سے لوگوں میں قابل نفرت ہونا حسد کے طبیعی اثرات میں سے ہے۔
اس لیے کہ حاسد انسان اپنے زہر زبان 🪱 سے انسانوں کو زہرا آلود 🦀 کر دیتا ہے.
2️⃣ همیشہ کی بے سکونی
▪️حاسد انسان ہمیشہ ایک اندرونی غم و اندوہ اور غصے میں گرفتار رہتا ہے۔
▪️وہ ہمیشہ ایک باطنی اضطراب و پریشانی میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ اسے ایک لمحے کا بھی چین و سکون نصیب نہیں ہوتا.
▪️حسد کا عقرب (بچھو)🦀حاسد انسان کے دل کو ایک لمحہ کیلئے بھی ڈسنے سے نہیں رکتا!.
3️⃣ ہمیشہ کی بیماری اور ناتوانی
▪️اندرونی پریشانی اور اضطراب آہستہ آہستہ حاسد انسان کو کمزوری، ناتوانی اور زندگی کے بڑے فیصلے کرنے میں ضعف کی طرف کھینچتا رہتا ہے۔
▪️یوں اس کا مزاج اسے سدا بیمار بننے کیلئے تیار کرتا رہتا ہے۔
▪️حسد کی بد ترین عادت حاسد انسان سے میٹھی نیند اور کھانے کی خواہش کو چھین لیتی ہے اور اس کی جگہ غم وغصه کو قرار دیتی ہے۔
▪️جیسے جذام (کوڑھ) کا مرض تندرستی کو کھا جاتا ہے اسی طرح حسد کرنا حاسد انسان کو لاغر اندام اور کمزور بنا دیتا ہے.
4️⃣ حاسد کی بے اثر عبادتیں
▪️حاسد انسان کو لاحق نقصانات میں سے ایک نقصان اس کی عبادات کی خرابی، ان کا بے اثر و بے نتیجہ ہونا ہے۔
▪️حاسد انسان کی بجا لائی جانے والی عبادات اسے خدا سے اجر و ثواب دلانے کے بجائے اس کی آخرت کو برباد کر دیتی ہیں!
5⃣ عمر کا کم ہونا وغیرہ…..
🌺نتیجہ:
پیارے بچو! اپنے آپ کو حسد کی خطرناک بیماری سے محفوظ رکھیں اور دنیا و آخرت کی حفاظت کریں۔
ترجمہ: ادب رضا


































