Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

جنگ اسرائیل کی سڑکوں تک پہنچ چکی ہے، جو کبھی سوچا نہیں تھا، صہیونی صدر کا اعتراف

صہیونی حکومت کے صدر نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ اب اسرائیل کی ‎سڑکوں پر شروع ہوگئی ہے جس کا ہم نے سوچا بھی نہیں تھا۔ النشرہ ویب نیوز کے مطابق، صہیونی حکومت کے صدر ریووین ریولن نے اندرون اسرائیل جاری جھڑپوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکثر لوگوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا اور وہ جو دیکھ رہے ہیں انہیں یقین نہیں آرہا ہے۔ ریولن نے اس سے پہلے بھی مقبوضہ فلسطین میں اندرونی جھڑپوں کے بارے میں کہا تھا کہ وہ اس وحشت ناک صورتحال کے تدارک کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے- جو ہماری آنکھوں کے سامنے رونما ہورہی ہے۔
گزشتہ روز صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاھو نے بھی مقبوضہ فلسطین میں جاری کشیدگی کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کے شہروں میں تشدد اور شورش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اسرائیلی ذرائع نے اللد، کفر قرع، عکا، رملہ اور یافا سمیت مقبوضہ فلسطین کے پیشتر شہروں میں فلسطینیوں اور صہیونیوں کے درمیان جھڑپوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular