Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

بشارالاسد پھرصدر منتخب، عوام کا جشن،دشمن کو مایوس کردیا

صدارتی الیکشن کا ٹرن آوٹ 78.6فیصد رہا، بشار الاسد کو 95فیصد ووٹ ملے،کامیابی پر عوام قومی پرچم اور بشار الاسد کی تصاویر اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے
 ملت شام نے دہشت گردی اور وطن کے دشمنوں کے خلاف حقیقی انقلاب برپا کیا ،، دشمنوں تک انتخابات کا پیغام پہنچ گیا ہے، شامی صدر کا قوم سے خطاب
دمشق(نیوز ڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے بھاری اکثریت سے چوتھی بار صدر منتخب ہوکر امریکا ،سعودی عرب،عرب امارات ،اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو مایوس کردیا، صدارتی انتخابات میں عوام نے بڑے پیمانے پر نہایت پر جوش انداز میں حصہ لیا، صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ نے دمشق کے مضافاتی شہر دوما میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں کی بھیڑ کے پیش نظر ووٹنگ کے وقت میں کئی بار توسیع کی گئی اور یہ سلسلہ رات بارہ بجے تک جاری رہا،جبکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں شام کے سفارت خانوں میں ووٹنگ ہوئی،الیکشن میں بشار اسد ، سوشلسٹ یونین پارٹی کے رکن عبداللہ سلوم عبداللہ اور حکومت مخالف رہنما محمود احمد مرعی کے مابین مقابلہ ہوا، الیکشن میں ایک کروڑ 80لاکھ رجسٹرڈ ووٹر ز میں سے 78.6فیصد یعنی ایک کروڑ 35لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا،بشار الاسد کو 95فیصد ووٹ پڑے،انہیں 2014میں 89فیصد ووٹ پڑے تھے، بشار الاسد کے مخالفین کہتے ہیں اتنے ووٹ پڑنا ممکن نہیں کیونکہ کرد علاقوں سمیت کئی علاقے مخالفین کے کنٹرول میں ہیں، بشار اسد زبردست فتح کے بعد عوام نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا، دمشق اور دوسرے شہروں میں عوام قومی پرچم اور بشار الاسد کی تصاویر اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن منایا ،شہریوں نے آتش بازی کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا، ایران ،چین ،روس ،ونیزویلا سمیت مختلف ممالک نے بشار الاسد کو چوتھی بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ، شام کے صدر بشاراسد نے کہا ہے کہ عوام نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت کرکے دشمنوں کی سازشوں کا ناکام بنا دیا، انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹی وی پر قوم سے خطاب میں بشار الاسد نے کہا کہ ملت شام نے انتخابات میں دہشت گردی اور وطن کے دشمنوں کے خلاف حقیقی انقلاب برپا کیا ہے، دشمنوں تک انتخابات کا پیغام پہنچ گیا تاہم دشمن پیغام کو نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے،عوام نے تمام معیارات اور کھیل کے اصول تبدیل کر دیئے اور وطن دوستی کا نیا مفہوم رقم کیا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular