
بسم اللہ کہنا
خدا کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
محمد اور عمران باغ کے کام میں اپنے دادا کی مدد کرنے سے خوش تھے۔ محمد ٹوکریاں لا رہا تھا اور عمران درخت پر چڑھ کر پھل توڑ رہا تھا۔ وہ ایک دوسرے کی مدد سے پھلوں کو ٹوکریوں میں رکھ رہے تھے۔ دادا نے نہایت ہی پیار و محبت سے کہا: میرے پیارے بچو، بسم اللہ کہیں تاکہ ہم اپنے کام کا آغاز خدا کے نام سے کریں۔ محمد اور عمران بڑے شوق سے پھل توڑنے میں مصروف تھے اور پہلی ٹوکری بھر گئی۔
دادا نے ٹوکری کو اٹھاتے وقت کہا: بسم اللہ الرحمن الرحیم خدایا تیرے نام اور تیری یاد سے ٹوکری کو گاڑی میں رکھتا ہوں۔ محمد نے پوچھا: دادا جان بار بار بسم اللہ اور خدا کا نام زبان پر کیوں لا رہے ہیں؟
دادا نے کہا: محمد بیٹے، میرے شہزادے جب بھی کام کا آغاز خدا کے نام سے کریں گے تو تمام خطرات اور بلا سے امان میں رہیں گے اور برکات میں اضافہ ہو گا۔
واقعا دادا جان، ہاں میرے پیارے بیٹے، ایسا ہی ہے۔ کبھی بھی اپنے دادا کی نصیحت کو نہ بھولنا۔


































