Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایران کے احتجاج پر کویتی حکام نے معذرت کرلی

ایران مخالف کانفرنس کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی
کویت سٹی /تہران)نیوز ڈیسک) ایران کے احتجاج پر کویت نے علیحدگی پسندگروپ کی میزبانی پر معذرت کرلی،کویتی نائب وزیر خارجہ خالد الجرالح نے ایرانی سفیر محمد ایرانی سے ملاقات کی اور کہا کہ کویت ایران کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، اس کی خارجہ پالیسی خودمختاری کے احترام، داخلی امور میں عدم مداخلت اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی ہے،ہمیں ایران مخالف گروپ کی کانفرنس پر افسوس ہے،یہ متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر منعقد کی گئی،اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ نے کویتی ناظم الامور کو طلب کرکے اہواز کی ایران سے علیحدگی کیلئے سرگرم گروپ کی کانفرنس کی میزبانی پر احتجاج کیا تھااور کہا گیا کہ کویت کا یہ اقدام ایران کے امور میں مداخلت اور اچھی ہمسائیگی کے خلاف ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular