
امریکا کے ایران پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے سے انکار کے باعث ویانا میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کے مذاکرات ناکامی کے دہانے پر پہنچ گئے
ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے قائم ورکنگ گروپس کے نتائ ج پر غور،امریکا ان تمام پابندیوں کو اٹھائے جنہیں ٹرمپ نے دوبارہ عائد کردیا تھا،ایران
ویا نا(نیوز ڈیسک) ویانا میں امریکا کے ایٹمی معاہدے میں واپسی اور ایران سے پابندیاں اٹھانے سے متعلق ایران اور گروپ چار جمع ایک کے مذاکرات ناکامی کے دہانے پر پہنچ گئے،امریکا کے ایران پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے سے انکار کے باعث مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے ہیں ،ایرانی پریس ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کا موقف ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدہ سے متعلق اور ان تمام پابندیوں کو اٹھائے جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے دوبارہ عائد کردیا تھا یا انہیں نئے نام سے عائد کیا گیا تھا، امریکا کا تمام پابندیاں ختم نہ کرنے پر اصرار مذاکرات میں حتمی رکاوٹ بناہوا ہے،امریکا نے ایران کے ساتھ معاشی اور بینکاری تعاون کو درپیش خطرات کو کم کرنے کے لئے درکار اصلاحات لانا ابھی قبول نہیں کیا ہے،اس سے پہلے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے قائم کئے گئے مختلف ورکنگ گروپس کے نتائ ج کا جائزہ لیا گیا، ایرانی وفد کے سربراہ سید عباس عراقچی اور تین یورپی ملکوں کے وفود کے سربراہوں کے درمیان ملاقات میں تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا ، وائ ٹ ہاوَس کی ترجمان جین ساکی نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان اختلافات کے باوجود امریکا ایران کے جوہری مسئلے میں روس کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے مکمل طور پر آمادہ ہے، جوبائیڈن انتظامیہ ایٹمی معاہدے میں واپسی چاہتی ہے۔


































