Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

امریکا نے چین پر نئی ویزا پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے چین سے متعلق نئی ویزا پابندیاں متعارف کروا دی ہیں جنھیں چینی وزارت خارجہ نے سیاسی دباؤ اور سرد جنگ کی ذہنیت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے تمام ارکان کو ویزے کے اجرا میں نئی پابندیاں متعارف کروا دی گئی ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو صرف امریکا کے سفر کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کا ویزا جاری کیا جائے گا جب کہ اس ویزا پر انہیں ایک ہی بار امریکا آنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل اس ویزے کی مدت دس برس تک تھی۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سے سبکدوش ہونے میں دو ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی معاہدوں اور کورونا وائرس کے بعد چین سے متعلق انتہائی سخت گیر مؤقف اختیار کیا ہے جس کے بعد دنیا کی ان دوبڑی اقتصادی طاقت تسلیم کیے جانے والے ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی امریکا میں چینی امریکی گروپوں کی سرگرمیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے مختلف گروہوں کو دھمکانے اور ان کی جاسوسی کے لیے اپنے ایجنٹ بھیجتی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے برسوں کمیونسٹ پارٹی کو امریکا میں اداروں اور کاروباری مواقع تک آزادانہ رسائی دی جب کہ چین میں امریکی شہریوں کے ساتھ کبھی یکساں سلوک نہیں رکھا گیا۔ تاہم اس بیان میں ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق کس طرح کیا جائے گا کیونکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے 92 لاکھ ارکان ایسے ہیں جو براہ راست سیاسی و ریاستی امور سے تعلق نہیں رکھتے۔ اس سے قبل امریکا ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرچکا ہے جس کے جواب میں چین نے بھی اپنے شہر شینجو میں امریکی قونصلیٹ خالی کروا لیا تھا۔ علاوہ ازیں امریکا کی جانب سے چین سے آنے والے طالب علموں پر بھی کئی پابندیاں متعارف کروائی جاچکی ہیں جب کہ امریکا زیر تعلیم سب سے زیادہ غیر ملکی طالب علم چین ہی سے تعلق رکھتے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ کشیدگی کی جو پالیسی صدر ٹرمپ نے شروع کی تھی امکان یہی ہے کہ وہ اپنا منصب چھوڑنے سے قبل چین کے خلاف سخت ترین اقدامات کرکے جائیں گے جس کی وجہ سے نومنتخب صدر کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular