بھارتی جوہری طاقت میں اضافہ امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے ،دفترخارجہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے امریکا اور بھارت کے درمیان معاہدے پر ردعمل کا اظہار کردیا ،ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے امریکا اور بھارت کے درمیان بیسک ایکسچینج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ کا نوٹس لیا ہے ، بھارت کو جدید فوجی ہارڈویئر، ٹیکنالوجی و معلومات کی فراہمی کا معاملہ پاکستان مسلسل اجاگر کرتا رہا ہے ، بھارت کی جوہری طاقت میں اضافہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے ،دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کے میزائل تجربات میں غیر معمولی اضافہ خطرناک روایتی اور نیوکلیئر بلڈ۔اپ کی عکاسی ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- امریکا بھارت معاہدے پر پاکستان کا شدیدردعمل


































