Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا اور سعودیہ یمن پر جنگ بندی مسلط کرنے میں ناکام


اپنی شرائط پر یمن پر جنگ بندی مسلط کرنے کی امریکی و سعودی کوشش ناکام
امریکا ، سعودیہ اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کی مسقط میں ملاقاتیں ، پرانی تجاویز کو دہراتے رہے،محاصرہ ختم کئے بغیر جنگ بندنہیں ہوگی، صنعا حکومت کا اعلان
مآرب کے شمال مغرب کی جانب پیشقدمی جاری،جارح فورسز کے 125 سے زائد جنگجو ہلاک، سعودی صوبے عسیر میں واقع فوجی اڈے پر کامیاب ڈرون حملہ
مسقط/صنعا (نیوز ڈیسک) یمن کے صوبے مآرب میں یمنی افواج کی پیشقدمی نے سعودی عرب ،امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ہوش اڑادئے ہیں اور وہ کسی بھی صورت جنگ رکوانے کی بھاگ دوڑ کررہے ہیں ،اسی حوالے سے امریکا اور اقوام متحدہ کے سفیر عمان پہنچے لیکن انہیں خالی ہاتھ ہی واپس آنا پڑا، واشنگٹن سمیت متحارب فریق ایسے سیاسی ماڈل کی تلاش میں ہیں جو سعودی عرب کے باقی اختیارات اور وقار کو برقرار رکھے گا،وہ ان مطالبات کو مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو وہ فوجی کاروائیوں کے ذریعے حاصل نہیں کرسکے، امریکا ، سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں جنگ رکوانے کیلئے ملاقاتیں کیں لیکن وہ کوئی نئی تجویز پیش نہیں کرسکے بلکہ پرانی تجاویز کو ہی دہراتے رہے، امریکا ، برطانیہ اور سعودی عرب جنگ کا حل تلاش کرنے کے لئے سیاسی اور سفارتی کوششیں کررہے ہیں کیونکہ موجودہ صورتحال ان ممالک میں سے کسی کے مفاد میں نہیں ،یمنی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی اتحادی جنوبی صوبے ابیان میں ایک اسٹریٹیجک سمندری گذرگاہ القاعدہ کے حوالے کرنا چاہتے ہیں ،یمنی فورسز اسی وقت فوجی آپریشن روکیں گی جب یمن کا محاصرہ ختم کیا جائے گا، ا ±دھر یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے ”الطلعہ الحمرا “ پر کنٹرول بحال کرنے کے بعد مآرب کے شمال مغرب کی جانب پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور انہوں نے جارح فورسز کے حملوں کو ناکام بنادیا ، منصور ہادی کے جنگجو شہر کے مشرق میں واقع ”حملہ الدحلہ“ پر قبضہ جمانے میں بھی ناکام رہے ،کارروائی میں جارح فورسز کے 125 سے زائد جنگجو مارے گئے،یمنی فورسز نے سعودی صوبے عسیر میں فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular