حکومت یا تو کونسل کی سفارشات پر عمل کرے یا اسے تحلیل کردیا جائے،علماء
لاہور(نیوز ڈیسک)مختلف جماعتوں کے علمائے کرام نے اسلامی نظریاتی کونسل کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا، ہزاروں سفارشات مرتب کرکے حکومتوں کو پیش کردی ہیں ،کونسل اپنا کام مکمل کر چکی ہے تو اسے بے مقصد، لایعنی اور کبھی پورے نہ ہو سکنے والے کام دیکر باقی رکھنے کی بجائے تحلیل کر دیا جائے، پاکستان شریعت کونسل کے سیکریٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی، جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالروف فاروقی اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم اگر ریاست مدینہ کے دعوے میں مخلص ہیں تو اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر پارلیمنٹ کے ذریعہ قانون سازی کا حکم جاری کریں ورنہ جس طرح مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور ماڈل دینی مدارس کے محکموں کو تحلیل کرتے ہوئے قومی خزانے کا بوجھ کم کیا گیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کوبھی تحلیل کردیا جائے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسلامی نظریاتی کونسل کو تحلیل کرنے کا مطالبہ زورپکڑ گیا
اسلامی نظریاتی کونسل کو تحلیل کرنے کا مطالبہ زورپکڑ گیا
-
Ilyas - مئی 26, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 9
- 0 minute read


































