Sat Oct 10, 2026

ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل

روزانہ کی خبریں

اسلام آباد میں اتحاد امت مصطفیٰ(ص) کانفرنس کا انعقاد، اتحاد بین المسلمین کا شاندار مظاہرہ

جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں اتحاد امت مصطفیٰ(ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے مقررین نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ عالمی استکبار عالم اسلام کو تباہ کرنے کے لیے ہماری وحدت پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے، ہمیں اتحاد کو ڈھال بنا کر اس وار کو روکنا ہوگا۔ جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد امت مصطفیٰ کانفرنس میں اتحاد بین المسلمین کا عظیم الشان مظاہرہ دیکھنے میں آیا، اس کانفرنس میں اہل سنت، دیوبندی، اہل حدیث، اہل تشیع اور جماعت اسلامی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت۔
کانفرنس میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی، ناصر عباس شیرازی، اسد عباس نقوی، علامہ حسنین گردیزی، نیئر عباس مصطفوی، ڈاکٹر راغب نعیمی، متحدہ اہلحدیث کے رہنما اسامہ بخاری، علامہ محمد نفیس قادری، پروفیسر ظفر اقبال، مفتی ابوبکر اعوان، ڈاکٹر شمس الرحمان شمس، مولانا محمد شریف ہزاروی، مولانا ڈاکٹر منیر احمد، میر آصف اکبر، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر جناب سید علی رضا بخاری، مولانا مفتی محمد زاہد قاسمی جامعہ امدادیہ فیصل آباد، علامہ مفتی احمد سعید طفیل نارووال، عبید احمد ستی، ڈکٹر مفتی عبدالکریم، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر سمیت علماء، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular