Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو ایک اور شرمناک شکست،اربوں ڈالر کا نقصان

11دن تک وحشیانہ حملوں کے باوجود اسرائیل ناکام، کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکا، اسرائیل کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا،اسرائیل پر 4 ہزار سے زائد راکٹ داغے
استقامتی محاذ نے دفاعی قوت کے میدان میں غیر معمولی تاریخ رقم کی ،حماس، مجاہدوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور آخری بات ہمیشہ استقامت کی ہوگی،اسلامی جہاز کا واضح اعلان
غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے غزہ پر 11 دن تک وحشیانہ حملوں کے بعد گھٹنے ٹیکتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا،جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی غزہ اور غرب اردن کے مختلف شہروں میں ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کی شرمناک شکست کا بھرپور جشن منایا، غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 11 روزہ جارحیت کے نتیجے میں 243 فلسطینی شہید ہوئے ، جن میں 69 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 910 افراد زخمی ہوئے اور درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچا،نقصان کا مجموعی تخمینہ 75کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے،اسرائیل میں 12افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے ،جنگ سے اسرائیل کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا، 11دن تک اسرائیل میں کاروبار زندگی معطل رہا،اور لاکھوں افراد بنکرز میں چھپے رہے،اس کے باجود اسرائیل کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکا،حماس نے اسرائیل پر 4 ہزار سے زائد راکٹ داغ کرطاقت کا توازن برابر کردیا، حماس نے کہا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت ، جنگ بندی پر عمل کرے گی ، ہم بھی پر اس کی پابندی کریں گے، حماس کے نائب سربراہ موسی ابومرزوق نے کہا ہے کہ صیہونیوں کے مقابلے میں تمام آپشنز میز پر موجود ہیں اور قبلہ اول کے تحفظ اور دفاع کیلئے پختہ عزم اور طاقت موجود ہے ،جنگ بندی کے باوجود ہم نے طاقت کا توازن پوری طرح سے درہم برہم کرکے رکھ دیا اور استقامتی محاذ نے دفاعی قوت کے میدان میں غیر معمولی تاریخ رقم کی ہے ، اس وقت بھی استقامتی محاذ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے اور کسی بھی آپشن کو بروئے کار لانے کیلئے تیار ہے حماس کے نائب سربراہ نے کہا کہ ہم نے صیونی حکومت تک پیغام پہنچا دیا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی ہماری ریڈ لائن ہے، حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع نے اعلان کیا ہے کہ حماس، شیخ جراح کے باشندوں کو نکالنے یا مسجد الاقصی کو تقسیم کرنے اور اسلامی آثار و مقدس مقامات کو مٹانے والی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے، اسلامی جہاد کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کی ہم پابندی کریں گے لیکن دشمن کے ہر حملے کا ٹھوس جواب دیں گے، ہمارے مجاہدوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور آخری بات ہمیشہ استقامت کی ہوگی اور اگر دشمن نے پھر حملے شروع کئے تو ہم بھی پھر سے جوابی حملے شروع کر دیں گے،جہاد اسلامی کی عسکری ونگ سرایا القدس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جہاد اور جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا ، اسرائیل کی قبضہ گیری کے خاتمے کیلئے جہاد اور استقامت بہترین راستہ ہے ، سیف القدس کی جنگ، مسجد الاقصی اور الشیخ جراح علاقے میں غاصب اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے تھی اور اس جنگ میں صیہونیوں کو زبردست شکست ہوئی اور استقامتی محاذ کو کامیابی نصیب ہوئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular