
مظفرآباد: آزاد کشمیر کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں خواجہ فاروق، اظہر صادق، انصر ابدالی اور چودھری ارشد ،علی شان، ملک ظفر، چودھری اخلاق، محمد حسین، فہیم ربانی ، میر اکبر، شاہدہ صغیر، چودھری رشید، دیوان چغتائی شامل تھے، گزشتہ روز بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے حلف اٹھایا تھا، چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس سعید اکرم نے نو منتخب صدر سے عہدے کا حلف لیا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو ووٹ کا حق دلانے سمیت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نئے صدر کو سلامی پیش کی۔


































