Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

آبادی کا تناسب بدلنے کی مذموم کوشش، ضلع بڈگام میں کشمیری مسلمانوں کو بے دخلی کے نوٹس جاری

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے جموں اور ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں مسلمانوں کے مکانات مسمار کرنے کے بعد اب ضلع بڈگام میں کشمیری مسلمانوں کو بے دخلی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ قابض حکام نے ضلع کے برین واڑ، کنہ دجن اور کئی دیگر علاقوں میں ان کے مکانات کو مسمار کرنا اور سیب کے باغات کو کاٹنا شروع کر دیا ہے۔ ایک 108 سالہ عمررسیدہ خاتون سمیت علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی نسلوں سے وہاں رہ رہے ہیں اور اگر مودی حکومت ان کو قتل بھی کر دے تب بھی وہ ان علاقوں سے نہیں جائیں گے۔ یاد رہے کہ ہندوتوا نظریے کی حامل آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت اسرائیلی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے زبردستی خالی کی گئی جگہوں پر بھارتی فوجی افسران، اہلکاروں اور ہندوؤں کو آباد کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر میں ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ سینئر حریت رہنما پروفیسر عبد الغنی بٹ نے سوپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں قیام امن و خوشحالی کیلئے تنازعہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ ضلع کلگام میں ایک کشمیری لڑکا پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular