
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار علی بخاری المعروف زلفی بخاری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مشیر برائے عالمی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گورہر کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے عالمی میڈیا کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ زلفی بخاری آج کل بیرون ملک مقیم ہیں۔


































