
A view shows damage after what security sources said was a strike on Beirut’s southern suburbs, Lebanon July 30, 2024. REUTERS/Ahmed Al-Kerdi
بیروت : صیہونی جنگی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد شہید اور چوہتر زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے فوجی کمانڈر فواد شکر کو ختم کر دیاہے۔ وہ گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملے کے ذمہ دار تھے۔ فوجی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری کا کہنا تھا کہ فواد شکر حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کا دایاں ہاتھ تھے اور حملوں اور کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت دینے میں ان کے مشیر تھے۔
حزب اللہ نے اپنے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اسرائیلی اخبار یدیوت اہرنوٹ نے سعودی ویب سائٹ الحدث کے حوالےسے رپورٹ دی ہے کہ فواد شکر اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے۔ لبنان میں دو سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ فواد شکر تھے تاہم وہ محفوظ رہے. فواد شکر جو الحج محسن کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔


































