Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

عرب امارات کی وساطت سے یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونیوں کی سیر، یمنی عوام میں غصے کی لہر

یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونی حکومت کے پرچم کے ساتھ کچھ صیہونی سیاحوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد یمنیوں کے جذبات بھڑک اٹھے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے صارفین نے یمن کے جزیرہ سقطری کے پہاڑوں پر صیہونی سیاحوں کی تصویریں شیئر کیں جبکہ ان میں سے کچھ سیاح اسرائیلی پرچم بدن پر لپیٹے ہوئے تھے۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ صارفین نے تاکید کی ہے کہ متحدہ عرب امارات صیہونی سیاحوں کو اس جزیرے پر لایا اور اس نے ان کی سیکیورٹی کا پورا انتظام بھی کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی وجہ سے یمنی شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بن غالب نامی صارف لکھتا ہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونیوں کی خود اعتمادی کافی بڑھ گئی ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنے پرچم لے کر پوری آزادی سے سقطری جزیرے میں ٹہل رہے ہیں۔ در ایں اثنا حالیہ دنوں میں ایک باخبر ذرائع نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے سقطری جزیرے کے ایئرپورٹ پر صیہونی حکومت کے لئے ایک جاسوسی مرکز بنائے جانے کی خبر دی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular