
غرب الاردن : غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں کئی فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ صیہونی فوجیوں کی سرپرستی میں آنے والے آبادکاروں نے مقامی باشندوں کے ساتھ مارپیٹ کی۔ جبکہ فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کے گولے، صوتی بم اور پلاسٹک کی گولیاں استعمال کیں جس کے نتیجے میں 31 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی حکومت شیخ جراح میں جبری طور پر فلسطینی مکینوں سے جگہ خالی کرانے کے درپے ہے جبکہ فلسطینی عوام غاصب صیہونی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف پوری قوت سے ڈٹے ہوئے ہیں۔


































