Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوجی اپنے جنگی جرائم کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرکے پھنس گئے

غزہ : صیہونی فوجی اپنے جنگی جرائم کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرکے پھنس گئے۔ عرب نیوز گروپ نے صیہونی فوجیوں کی نسل کشی ۔ نسلی منافرت۔ شہری بنیادی ڈھانچے کی تباہی، لوٹ مار اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے جرائم کے سینکڑوں ثبوت جمع کرلئے۔ غزہ جدید تاریخ میں نسل کشی ۔ انسانیت کی پامالی اور جنگی جرائم کا ایسا استعارہ جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
صیہونی فوجیوں نے غزہ میں صرف انسانی خون ہی نہیں بہایا انسانیت کو بھی اپنے پاؤں تلے روند دیا۔ صیہونی فوجی ملیا میٹ کرنے کے بعد غزہ میں گھسے تو انسانیت کی پامالی اور اخلاق باختگی کے ایسے ایسے مظاہر پیش کئے جسے دیکھ کر انسانیت شرما جائے لیکن انسانی حقوق کی علمبردار مغربی دنیا ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں۔ صیہونی حکومت چاہے جھوٹ بول کر اپنے جرائم کتنے ہی کیوں نہ چھپائے لیکن فوجیوں نے غزہ میں جو کچھ کیا اسے تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں انسٹاگرام۔ ایکس، فیس بک، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر ڈال دیا۔ ماضی میں جنگی جرائم کی تحقیقات ہوتی تھی لیکن اب مجرموں نے اپنے اعمال کے عصری ثبوت خود ہی فراہم کردئے ہیں۔
فوجیوں کا گھروں۔ اسکولوں اور اسپتالوں کی تباہی کے بعد رقص۔ گھروں کو عارضی تفریحی گاہ میں بدلنا۔ زیر حراست افراد کے ساتھ بدسلوکی۔ انسانی ڈھال بنانا۔ خواتین کے زیر جامے پہن کر بیہودہ لطیفے اور طنز کرنے کی ویڈیوز کو ماہرین نے جنگی جرائم کے ثبوتوں کا بیش بہا خزانہ قرار دیا ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular