
نابلس: غاصب صیہونی فوجیوں نے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول دیا۔ فوجیوں نے نابلس میں نماز جمعہ کے بعد اپنی جارحیتوں اور غاصبانہ اقدامات کے خلاف مظاہرہ کرنیوالے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔ فوجیوں نے مظاہرین پر ربر کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل داغے جس کے نتیجے میں 165 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں نے نابلس کے قریب بیتا پر بھی دھاوا بولا جہاں اس کی فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔


































