
جنیوا : صیہونی حکومت نے گذشتہ سال غزہ میں کی گئی جارحیت کے دوران جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں میں صیہونی سفیر میرو ایلون شہر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے بنائے گئے کمیشن کی سربراہ نوی پلے کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ اسرائیل کی جانب سے کونسل یا اس کمیشن کو معقول، منصفانہ اور غیر امتیازی سلوک ملے گا۔ یہ کمیشن یقینی طور پر اسرائیل کو شیطانی بنانے کی کوششوں کا ایک اور افسوسناک باب ہے۔ یاد رہے کہ غزہ پر جارحیت میں 60 سے زائد بچوں سمیت 248 فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہوئے۔


































