
نابلس : صیہونی پولیس نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا مسجد اقصیٰ میں ہونے والی جھڑپوں میں سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ صیہونی پولیس سورج طلوع ہونے سے قبل زبردستی مسجد میں داخل ہوئی۔ اس وقت ہزاروں افراد عبادت کے لیے مسجد میں موجود تھے۔ پولیس نے آنسو گیس کے شیل اور اسٹن گرنیڈ کا استعمال کیا۔ عبادت گزار آنسو گیس کے دھوئیں سے بچنے کے لیے مسجد کے اندر پناہ کی تلاش میں بھاگتے نظر آتے۔ ’مسجد کے ایک محافظ کی آنکھ میں ربڑ کی گولی ماری گئی۔اسرائیلی افواج مسجد کے داخلی دروازوں تک پہنچنے والی ایمبولینسوں کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قابض فورسز نے پیرا میڈیکس اور پریس کے عملے پر بھی حملہ کیا، مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں ان کا پیچھا کیا اور ان میں سے متعدد کو زدو کوب کیا۔


































