Fri Oct 09, 2026

طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج نے قلندیا کیمپ میں تباہی مچادی، فائرنگ اور تشدد سے 51 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت القدس: صیہونی فوج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کے قلندیا کیمپ میں تباہی مچادی۔ فائرنگ اور تشدد سے اکاون فلسطینی زخمی ہوگئے۔ حماس نے کہاہےکہ اسرائیل مزاحمت کو کمزور نہیں کرسکتا۔۔صیہونی فوج نے بدھ کی شام قلندیا کیمپ پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی کے دوران توڑ پھوڑ مچائی۔ مزاحمت پر کئی فلسطینیوں کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔ کئی مقامات پر گولیاں چلائیں اور شیلنگ کی۔ آپریشن کے دوران اکاون فلسطینی زخمی ہوئے جس میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن ہارون ناصر الدین نے مسلسل دوسرے روز قلندیا کیمپ پر اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی۔ اور کہا کہ اسرائیلی حملے اہلِ یروشلم کو اپنی سرزمین اور مقدسات سے وابستگی سے نہیں ہٹا سکتے۔۔حماس رہنما کے مطابق گرفتاریاں، گھروں کی مسماری، تباہی اور انہیں فوجی مراکز میں تبدیل کرنا اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular