
غزہ : سینئر حماس رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ میں جنگ بندی کی حدود سے آگے بڑھتے ہوئے قبضہ مزید وسیع کر لیا ہے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل نے نئی قائم کردہ اورنج لائن کو مزید آٹھ سے نو فیصد تک فلسطینی علاقوں کے اندر منتقل کر دیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد غزہ کی باسٹھ فیصد سے زائد زمین اسرائیلی کنٹرول میں آچکی ہے جبکہ فلسطینیوں کے پاس صرف اڑتیس فیصد علاقہ باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس توسیع نے پہلے سے محصور غزہ میں رہائشی جگہ کو بری طرح محدود کر دیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کرے اور اسرائیلی پیش قدمی کو روکے۔


































