Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غزہ میں صیہونی درندگی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ : درندگی اور فسطائیت کے ایک اور مظاہرے میں اسرائیلی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم چالیس معصوم اور نہتے فلسطینیوں کو شہید اور ایک سو ستر کو زخمی کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں ستر فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ اسرائیلی فضایہ نے خان یونس اور جنوبی غزہ پٹی پر شدید بمباری کی ہے۔ زخمیوں اور مریضوں کے علاج کے لئے ادویات کی کمی اور بنیادی سہولیات کے نہ ہونے کے باعث علاقے میں حالات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ سر میں جوئیں ہوجانے کی وجہ سے فلسطینی خواتین مجبورہو کر اپنے بال کاٹ رہی ہیں۔ فلسطینی مہاجرین کے لئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے اداراے انروا کے کمشنر جنرل فلپ لا زرینی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ اس وقت فلسطین میں عورت ہونے کا مطلب یہ ہے کہ عورتوں اور لڑکیوں کو مہینوں مہینوں نہانا نصیبب نہیں ہوتا اور ماہواری کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہیں پانی کی قلت اور شیمپو دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بال کاٹنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ انسانیت کی تذلیل کی انتہا یہ ہے کہ اب خواتین یہ کہہ رہی ہیں کہ اب ہم میں عورت ہونے کا احساس تک ختم ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular